گھر میں اکیلی نہتی خاتون نے 3 ڈاکوؤں کو سبق سکھا دیا، ویڈیو وائرل
امرتسر (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر آئے روز کئی قسم کی ویڈیو ز وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن آج ایک حیران کن ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے جس میں ایک نہتی خاتون نے ڈاکوؤں گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر امرتسر میں پیش آیا جہاں خاتون گھر میں اپنے بچے کے ساتھ اکیلی تھی کہ ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن خاتون نے بہادری کے ساتھ دروازے کو تھامے رکھا اور باہر سے مسلسل زور لگاتے 3 ڈاکووں کو اندر داخل نہ ہونے دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ خاتون مسلسل دروازے کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہی ہےجبکہ ڈاکو باہر سے مسلسل زور آزمائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ، خاتون کسی طرح صوفے تک ہاتھ لے جاتی ہے اور دروازے کے آگے رکھ دیتی ہے پھر اس کے بعد مدد بلانے کیلئے موبائل فون اٹھاتی ہے ۔
ویڈیو دیکھیں: