ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج دوپہر کے بعد ستاروں کی پوزیشن قدرے بہتر ہو سکے گی جس کے بعد صورتحال میں کچھ تبدیلی رونما ہونے کا امکان ہے آپ کو فی الحال کل تک کا انتظار کرنا ضروری ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
خاموشی سے اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں حاسدین کو اس کی خبر نہ ہو آپ نے بڑا وقت اس قسم کے حالات میں گزارہ ہے اب وقت اچھا ہے تو پوری توجہ اس پر دیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کس جانب جا رہے ہیں اس کا اندازہ ہے کیونکہ بلا وجہ کی پریشانیوں کو اپنے سر پر سوار کر رہے ہیں اپنے اللہ پر بھروسہ کر کے صرف اپنے مقاصد کی جانب بڑھیں تو کامیابی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اپنے قریبی لوگوں میں ہی حسد کرنے والے بہت ہیں اور آپ ان کے قریب ہی رہ رہے ہیں جو کہ بڑی خطرناک بات ہے ماضی میں بھی اسی غلطی کی وجہ سے مسئلے رہے ہیں اور اب بھی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے بحکم اللہ راستے اب کھل رہے ہیں اور آپ کو آگے چل کر بڑے فائدے حاصل ہوں گے اس کے اندازے آج سے شروع ہوں گے آپ زیادہ توجہ اس پر دیں تو بہتر ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ ابھی دو دن اور آزمائشی صورتحال میں رہ سکتے ہیں اس لئے صدقے کا سہارا لیں تو زیادہ بہتر ہے جن لوگوں نے جلد بازی میں کوئی قدم اٹھا لیا وہ بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو روحانی طور پر خود کو مضبوط کرنا ہوگا اور اس معاملات سے بھی دور رہنا ہوگا جو شرعً ٹھیک نہیں ہے بد نظری ہے اور اسی نے تنگ بھی کیا ہوا ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ دنیاوی معاملات میں آکر بہت سی چیزوں سے دور ہو گئے ہیں اللہ کو بھی تو جواب دینا ہے اس لئے غیر شرعی معاملے سے دور رہیں اور سچی توبہ بھی کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات بدل رہے ہیں اور روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں جو لوگ عرصہ دراز سے بے کار تھے ان شاءاللہ کام پر لگ جائیں گے اور مالی طور پر بہتری کی خبریں ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
غیر یقینی طور پر آپ کو کسی جانب سے فائدہ ملتا دکھائی دے رہا ہے اور جس بھی مقصد کے لئے پیسوں کی ضرورت ہو گی ان شاءاللہ اس کا بھی بندوبست ہو جائے گا ان شاءاللہ۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورتحال بدستور بحکم اللہ آپ کے حق میں جا رہی ہے آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے اس میں غیر یقینی طور پر کامیابی ملے گی کچھ رقم کا بھی حصول ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج بھی نظر اتاریں اور صدقہ دیں تاکہ کسی بھی قسم کی رجعت تنگ نہ کر سکے اس وقت آپ آزمائشی سی صورتحال کا ہیں اور مخالفت بھی ہوتی نظر آتی ہے۔