سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ 3790 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کاروبار کو وقت سے قبل ہی بند کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار شروع ہوا تو مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی لیکن یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور ہنڈرڈ انڈیکس نے واپسی کا سفر شروع کر دیا ۔
آج سارا دن مندی چھائی رہی تاہم مارکیٹ 3790 پوائنٹس گرنے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر آ گئی جس کے بعد مارکیٹ کو وقت سے قبل ہی بند کر دیا گیا ۔