شرقپور میں معمولی جھگڑے پر نوجوان قتل
شرقپور شریف ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
افسوسناک واقعہ شرقپور شریف کے علاقے نئی بھینی میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر بلڑ گینگ کے مسلح افراد نے 23 سالہ حیدر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول کے ورثا نے احتجاجاً لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کردیا، ورثا کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک روڈ بلاک رکھیں گے۔