ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ کو اب خود آگے بڑھ کر سارے معاملات کو دیکھنا ہوگا دوسروں کے سامنے اپنی کمزوری ظاہر مت کریں۔ اس طرح وہ حاوی ہونے کی کوشش کریں گے آج بڑا اہم دن ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
ابھی کسی پر اعتبار نہیں کر سکتے حالات بالکل اس کی اجازت نہیں دیتے اور جو لوگ یہ غلطی کریں گے وہ بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں صورتحال مناسب نہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس کسی نے ماضی میں دھوکا دیا تھا آپ اب دوبارہ اس کا اعتبار نہیں کر سکتے اس وقت آپ کو اپنے بل بوتے پر چلنے کی ضرورت نہیں۔ کامیابی ان شاءاللہ اسی میں ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ بھی آج کسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں وہ غصے کے بجائے ٹھنڈے مزاج سے سوچیں تو اس می کچھ بھی نہیں ہے۔ بس دماغ ٹھنڈا کریں اپنے کام پر توجہ دیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک طرف سے کچھ پریشانی والا معاملات وت ہے مگر اب اس کی حکمت عملی سے حل کرنا ہوگا۔ اگر آپ نے کسی بھی دوسرے کو اس میں شامل کیا تو مشکل ہو گی خود دیکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ضرورت سے زیادہ مت سوچیں ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ کی رضا ہو گی آپ بس اپنے کام پر توجہ دیں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن مالی حوالے سے ان شاءاللہ بہتری ظاہر کر رہا ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے کسی اور کوشش میں لگے ہوئے تھے امید ہے کہ ان کو آج کامیابی مل جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں روز گار کا خانہ کمزور ہے آپ کو بس چند دن اور صبر سے کام لینا ہوگا صورتحال بہتر ہو جائے گی جو لوگ کسی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں وہ بس دعا سے کام لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس طرح کے حالات کا سامنا ہے وہ آزمائشی سے لگ رہے ہیں آپ کو آج اپنے لئے صدقہ دینے کی ضرورت ہے اور اپنے غصے کو قابو میں بھی رکھیں وہ مسئلہ ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
ان دنوں جس طرح کی خبریں مل رہی ہیں وہ غیر یقینی ہیں ان پر اعتبار نہ کریں تو بہتر ہے آج آپ کو موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے وہ بھی جلد۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
اب اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور صرف روز گار پر توجہ دیں باقی جو ہونا ہے وہ ہونے دیں تو بہتر ہے آپ کی پریشانی کا حل دو تین یوم کے بعد ہی مل جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے اب کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے اب حالات اور اپنے کوئی ساتھ نہیں دے رہے اس لئے خاموشی سے چلیں اور اپنے کسی راز کو اوپن مت کریں۔