تحریک انصاف سے اتوار سے مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے: رانا ثنا اللہ

تحریک انصاف سے اتوار سے مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے: رانا ثنا اللہ
تحریک انصاف سے اتوار سے مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے: رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت تحریک انصاف سے اتوار سے مذاکرات کا آغاز ہوسکتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم جو بھی بات کریں گے وہ نواز شریف کی اجازت سے مشروط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی سے جوبات کرے گی وہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھ کر کرے گی۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، مذاکرات کا آغاز اتوار تک ہوسکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر ان کو سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی جلدی ہے تو یہ اپنا شوق پورا کرلیں، اتوار تک تو ان کے مطالبات کے حوالے سے کچھ نہیں ہوسکتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر ایوان میں کہا تھا کہ وہ ہر معاملے پر بات کرنے کےلیے تیار ہیں، ان لوگوں نے خود کو اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک ناکام ہوگی، اوورسیز پاکستانیز حکومت کو نہیں اپنے پیاروں کو پیسے بھیجتے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ سیاسی معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حل کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی معاملات کو سمجھنے سے عاری ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی پیشکش نہیں کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -