توقیر حیدر کاظمی کا بطور ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل لاہور تبادلہ، سرگودھا میں الوداعی تقریب

توقیر حیدر کاظمی کا بطور ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل لاہور تبادلہ، ...
 توقیر حیدر کاظمی کا بطور ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل لاہور تبادلہ، سرگودھا میں الوداعی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکچرل اتھارٹی سرگودھا توقیر حیدر کاظمی کے بطور ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل لاہور تبادلے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ،اے ڈی سی آر فہد محمود ، اے ڈی سی جی عمر فاروق ، اے ڈی سی ایف اینڈ پی محمد ارشد وٹو ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے شفیق نیازی ، اے سی سرگودہا آمنہ احسان تارڈ اور سی او ایم سی زویا بلوچ کے علاؤہ پی ایچ اے کے دیگر افسران نے شرکت کی۔  اس موقع پر کمشنر جہانزیب اعوان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمت جہاں ہمیں عزت، شناخت اور اختیار عطا کرتی ہے وہیں نیک نیتی اور خلوص سے فرائض کی ادائیگی کے ذریعے عام آدمی کی مشکلات اور شکایات کے ازالہ کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے اور مخلوق خدا کی خدمت سے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کا اس سے بہترین کوئی اور ذریعہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خود کوحقیقی معنوں میں عوام دوست سرکاری ملازم سمجھ کر مسائل کے حل کیلئے صدق دل سے اقدامات کرنے والوں کو لوگ ہمیشہ قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمارا اصل اثاثہ بھی یہی ہے کہ عام آدمی ہماری تعیناتی کے دوران اور ٹرانسفر کی صورت میں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں۔

 ٹرانسفر ہونے والے ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نےالوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران تعیناتی ڈویژنل و ضلعی سربراہان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور فرائض کی ادائیگی کے سلسلہ میں بھرپور تعاون اور رہنمائی حاصل رہی۔  سرگودھا کے شہریوں نے دوران تعیناتی ہمیشہ عزت و احترام دیا اور وہ یہاں کے لوگوں کی محبتیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

 بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے توقیر حیدر کاظمی  کو یادگاری شیلڈز جبکہ دیگر افسران نے تحائف دے کر سرگودھا سے رخصت کیا۔