جیل میں نظر بند سابق ایم این اے علی وزیر پر سکھر میں مقدمہ درج
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) علی وزیر کے خلاف سکھر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق علی وزیر گڈانی جیل میں نظر بند ہیں، ان پر سکھر میں مقدمہ 7 دسمبر کو درج کیا گیا ہے۔
سابق ایم این اے پر مقدمہ تھانہ بائی جی شریف میں درج کیا گیا تھا، جسے ختم کرانے کےلئے علی وزیر کے وکیل قادر خان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ علی وزیر مینٹیننس آف پبلک آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت گڈانی جیل میں نظر بند ہیں