وزیراعظم نے انسانی سمگلروں کے سہولت کار ایف آئی اے اہلکاروں کی نشاندہی کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے انسانی سمگلروں کے سہولت کار ایف آئی اے اہلکاروں کی نشاندہی کی ...
وزیراعظم نے انسانی سمگلروں کے سہولت کار ایف آئی اے اہلکاروں کی نشاندہی کی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو انسانی سمگلروں کے سہولت کار فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اہلکاروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2023 کے کشتی حادثے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی میں سست روی سے کام لیا گیا۔
وزیراعظم نے تحقیقات جلد مکمل کرکے ٹھوس سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ پاکستان کیلئے دنیا میں بدنامی کا باعث بنتی ہے۔
اجلا س میں وزیراعظم شہباز شریف کو یونان کشتی حادثے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

مزید :

قومی -