برطانیہ میں 14سال بعد لیبر پارٹی کی کامیابی پر روس کا ردعمل بھی آگیا

برطانیہ میں 14سال بعد لیبر پارٹی کی کامیابی پر روس کا ردعمل بھی آگیا
برطانیہ میں 14سال بعد لیبر پارٹی کی کامیابی پر روس کا ردعمل بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے پر روس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبر پارٹی کی جیت کے بعد بھی برطانیہ دشمن ریاست ہی رہے گی۔

ماسکو میں کریملن کی جانب سے جاری ردعمل میں مزید کہا گیا ہے کہ لیبر پارٹی کی طرف سے روس سے تعلقات میں بہتری کی کوئی خواہش نہیں دکھائی دیتی۔ روس برطانیہ کو دشمن ریاست کی طرح ہی دیکھے گا۔ 

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی روس کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اشارہ دے چکی ہے۔