علاج کے بہانے نومولود کو غائب کرنے والی نرس گرفتار
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن)چند روز قبل پیدا ہونیوالی بچی کو عِلاج کے بہانے لاہور کے پرائیویٹ ہسپتال لے جا کر مُبینہ طور پر غائب کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرکے نومولود بچی کو بازیاب کروا لیا۔
پاکپتن کے نواحی علاقہ 41 ایس پی میں نومولود بچی کے غائب ہونے کا واقعہ اس وقت پیش آیا، جب نرس (دائی) بچی کے بیمار ہونے کا ڈرامہ رچا کر اسے لاہور لے گئی اور وہاں کے پرائیویٹ ہسپتال سے مبینہ طور پر بچی کو غائب کردیا گیا۔
واقعے کے بعد ورثا نے اِلزام عائد کیا کہ 18 دن کی بچی کو فروخت کر دیا گیا ہے، خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ کی آفر بھی کروائی گئی۔
بچی کے ورثا نے اہلِ علاقہ کے ہمراہ اِحتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، جس کے بعد تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو بازیاب کروا کر گرفتاری کی۔