’اب بچا ہی کیا ہے‘، شادی کے بعد والی رات کے وی لاگ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا

’اب بچا ہی کیا ہے‘، شادی کے بعد والی رات کے وی لاگ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ ...
’اب بچا ہی کیا ہے‘، شادی کے بعد والی رات کے وی لاگ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) آج کل سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تقریباً تمام ہی لوگوں کے دماغ پر وی لاگنگ کا بھوت سوار ہے، بڑا ہو یا بچہ، سنگل ہو جوڑا، ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی دنیا کو دکھائے۔  بھارت کے ایک جوڑے نے، جس نے وی لاگ بنانے کے لیے تمام حدیں پار کر دیں۔

آج نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنی سہاگ رات کی تیاریاں دکھاتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں ایک جوڑا نظر آرہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دولہا دلہن سے پوچھتا ہے، ’ہماری سہاگ رات کیسی رہی؟‘

جس پر دلہن نے جواب دیا کہ ابھی ہوئی کہاں ہے؟

پھر دولہا کہتا ہے ہاں یہ بات ہے کہ ابھی ہوئی کہاں ہے۔

اس کے بعد دونوں بستر کی جانب گئے اور سجاوٹ دکھانے لگے۔

دولہا اور دلہن کے بیڈروم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان دونوں کو اس حرکت کیلئے ٹرول کر رہے ہیں۔اس ویڈیو کو سنندا ​​رائے نامی خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’سہاگ رات وی لاگ، یہ وی لاگرز بالکل پاگل ہو چکے ہیں۔ دھندلے کلپ کا انتظار کریں…‘

بہت سےسوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا، ’بھائی صاحب، ہم کہاں جا رہے ہیں؟ اب لوگ سہاگ رات کے ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔‘

اس پر ایک سوشل میڈیا یوزر نے کہا ’ہاں اب لوگ چند روپے کے عوض اپنی ذاتی زندگی بھی بیچنے کیلئے تیار ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ آج کل لوگ مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، جب کوئی سہاگ رات کا بستر دکھا سکتا ہے تو اب بچا ہی کیا ہے؟’