ماں نے اپنا ہی ٹرک ڈرائیور بیٹا گرفتار کروا کر منشیات کا پورا ریکٹ پکڑوا دیا

ماں نے اپنا ہی ٹرک ڈرائیور بیٹا گرفتار کروا کر منشیات کا پورا ریکٹ پکڑوا دیا
ماں نے اپنا ہی ٹرک ڈرائیور بیٹا گرفتار کروا کر منشیات کا پورا ریکٹ پکڑوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائے (ویب ڈیسک) ٹرک ڈرائیور کی ماں نے اپنے ہی بیٹے کو نشہ آور اشیاء کے استعمال کے الزام میں گرفتار کروا دیا۔ خاتون نے اپنے بیٹے کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے ریکٹ کا پردہ فاش کرنے میں پولیس کی پوری مدد کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر چنائے میں پیش آیا جب بگیالکشمی نامی خاتون نے سامان لوڈ کرنے والے اپنے بیٹے سری رام نامی ڈرائیور کو منشیات کے جرم میں ملوث پانے کے بعد پولیس سے گرفتار کروایا۔پولیس نے سری رام کے گھر پہنچ کر 2 لاکھ روپے مالیت کا 630 ملی لیٹر گانجا تیل برآمد کیا۔

پولیس کی ٹیم ٹرک ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئی۔ اس نے انکشاف کیا کہ اڈیشہ سے کارگو کے سفر سے واپسی کے دوران وہ آندھرا پردیش سے 300 ملی لیٹر بھنگ کا تیل لایا تھا۔سری رام نے بتایا یہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ارون کی طرف سے دیے گئے رابطے کا حصہ تھا۔ اس کا کہنا تھا یہ آئٹم اس نے چنئی کے مادھاورم علاقے کے متبادل راستے پر ایک نامعلوم شخص کے حوالے کی۔

پولیس کی جانب سے چنئی کے قریبی علاقے ویاسارپدی سے سراغ لگایا اور ساتش نامی شخص کو پکڑا جو ارون کا بھائی تھا۔ساتش اور ارون نے دوسری ریاستوں سے گانجہ اسمگل کرنے کے لیے سری رام اور پرویزبطور ٹرک ڈرائیور استعمال کیا۔ انہوں نے حال ہی میں بھنگ کا تیل متعارف کرایا، اور یہ دعویٰ کیا کہ اسے سمگل کرنا آسان ہے کیونکہ سونگھنے والے کتوں کے لیے اس کی شناخت کرنا مشکل تھا۔

یہ ریکٹ اس وقت سامنے آیا جب سری رام نے 630 ملی لیٹر میں سے تھوڑا سا بھنگ کا تیل استعمال کیا جسے ارون کی ہدایت کے مطابق ایک مقامی دکاندار کے حوالے کیا جانا تھالیکن جیسے ہی سری رام کی والدہ نے بیٹے کے تیل پینے کے بعد اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی، تو انہوں نے فورا پولیس کو اطلاع دی اور یوں اپنے بیٹے کو گرفتار کروا دیا۔