پنجاب یونیورسٹی: ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں 3 ملازمین معطل

Sep 16, 2024 | 03:49 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں 3 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ان 3 ملازمین کی مشکوک سرگرمیوں پر انتظامیہ کو شک ہوا جس کے بعد معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے انتظامیہ نے ایک حساس ادارے سے رابطہ کیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی مدد سے ثبوت کے ساتھ پرچہ لیک کرنے والے ملازمین تک پہنچے، معطل شدہ ملازمین کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں