چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر انڈیا کے کیبن عملے کے ایک رکن کو چنئی ہوائی اڈے پر ایک مسافر کو 1.7 کلوگرام 24 قیراط سونا سمگل کرنے میں مدد دینے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا، حکام نے آج اس کی تصدیق کی۔کیبن کریو کا رکن اور مسافر اتوار کو دبئی سے ایئر انڈیا کی پرواز پر چنئی پہنچے تھے، جہاں حکام نے دونوں کو روکا۔ مسافر نے اعتراف کیا کہ اس نے سونا کیبن عملے کے رکن کو پرواز کے دوران دے دیا تھا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق "تلاش کرنے پر سونا کمپاؤنڈ شکل میں کیبن عملے کے رکن کے انڈرویرز میں چھپایا ہوا ملا۔ دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔