ریسٹورنٹ مالک نے اپنے ناپسندیدہ ترین پیزا کی قیمت اتنی زیادہ رکھ دی کہ کوئی بھی اسے آرڈر کرنے سے پہلے 100 بار سوچے

Jan 17, 2025 | 05:36 PM

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے شہر نورویچ میں ایک پیزا ریسٹورنٹ نے حال ہی میں انناس پیزا کے لیے حیرت انگیز طور پر 100 پاؤنڈز (تقریباً  34 ہزار روپے) قیمت مقرر کی ہے۔

ریسٹورنٹ "لوپا پیزا" کے مالک نے انناس پیزا کے خلاف اپنی ناپسندیدگی کا اظہار ایک دلچسپ حکمت عملی کے ذریعے کیا۔ انہوں نے ڈیلیوری ایپ Deliveroo پر "ہوائی پیزا " کی قیمت اتنی زیادہ رکھی کہ لوگ اسے آرڈر کرنے سے باز رہیں۔ مینیو میں دلچسپ نوٹ  لکھا گیا "100 پاؤنڈ میں آپ اسے لے سکتے ہیں۔ شیمپین بھی آرڈر کریں، آگے بڑھیں، آپ مونسٹر ہیں" ریسٹورنٹ کے ہیڈ شیف، کوئن جیانوران نے سی این این ٹریول  کو بتایا کہ انناس پیزا ایک متنازعہ ڈش ہے، کچھ لوگوں کو یہ ڈش بہت زیادہ پسند آتی ہے اور کچھ کو سخت ناپسند ہے۔

پیزا  کی اس انوکھی قیمت نے انٹرنیٹ پر کافی دھوم مچا دی ہے لیکن اب تک کسی نے بھی یہ مہنگا ہوائی پیزا آرڈر نہیں کیا۔

مزیدخبریں