مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ لگانے کا منصوبہ ،2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی 

Mar 17, 2024 | 02:15 PM

مظفر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ لگانے کیلئے 2553 ایکڑ اراضی حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی جیو نیو ز نے ترجمان این ٹی ڈی سی کے حوالے سے بتایا کہ 600میگاواٹ کا سولر پاورمنصوبہ مظفر گڑھ کے تحصیل چوک سرور شہید میں لگایا جائے گا۔ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے مہنگی بجلی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان نے بتایاکہ اسی طرح کے دو مزید منصوبوں کیلئے لیہ اورجھنگ میں بھی اراضی حاصل کی جارہی ہے۔ 
لیہ میں 1200 اور جھنگ میں 600 میگاواٹ کا سولرپراجیکٹ لگایا جائےگا۔ ان تین منصوبوں سے 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل ہو گی۔

مزیدخبریں