لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائرنگ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری مجرم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔اشتہاری مجرم عمر عرف عمیر نے 2022ء میں شہری کو آتشی اسلحہ سے زخمی کیا تھا جبکہ رواں سال بھی ملزم عمر نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کیا تھا۔
سپیشل آپریشنز سیل نے اشتہاری مجرم کو بیرون ملک فرارہونے کی کوشش میں سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش دی ہے۔