آسٹریلیوی ساحل پر گھوڑے جیسی شکل والی  سمندری مخلوق ماہی گیروں کے ہاتھ لگ گئی!

Nov 17, 2024


آسٹریلیا میں ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے عجیب و غریب چہرے والی مچھلی پکڑی ہے۔ غیر معمولی شکل کی وجہ سے اس مچھلی کو ”ڈومز ڈے فش“ کا نام دیا گیا ہے۔ماہی گیروں کی اس انتہائی غیر متوقع دریافت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جزائر تیوی کے میلویل جزیرے کے قریب ایک نایاب اور خوفناک مچھلی پکڑی گئی۔رپورٹ کے مطابق انسانی قد سے بھی لمبی اس پراسرار مچھلی کو اور مچھلی (Oarfish) کہا جاتا ہے۔مذکورہ مچھلی سائز میں لمبی ہے۔اس کی آنکھیں جس کا سر گھوڑے سے مشابہت رکھتا ہے۔یہ عام طور پر سمندر کی ایک ہزار میٹر تک کی گہرائی میں رہتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے،یہ فش شاذ و نادر ہی زندہ نظر آتی ہے، اور اکثر ساحل سمندر پر مردہ پائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں