لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات کے علاقے شاہ مردان میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز کو 6 خوارجیوں کو واصل جہنم کرنے پر خراج تحسین اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہےاور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔