آئینی ترمیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس،سیاسی جماعتوں کے مسودے پیش 

Oct 17, 2024 | 01:39 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے مسودے پیش کر دیئے گئے۔

سما ٹی وی  کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے حکومتی مسودے پر کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی،وزیرقانون نے مسودے پر شق وار ارکان کو اعتماد میں لیا،حکومت، پیپلزپارٹی، جے یو آئی، اے این پی کے مسودے ٹیبل پر رکھ دیئے گئے۔

تحریک انصاف کی جانب سےآج بھی کوئی مجوزہ مسودہ نہیں لایا جا سکا، خصوصی کمیٹی کو تمام مسودوں کو یکجا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں