لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب وین میں آتشزدگی سے 3 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے-