پنجاب حکومت نے کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا

Oct 17, 2024 | 08:10 PM

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں جمعہ 18 اکتوبر کی چھٹی دے دی ہے۔ صوبہ بھر میں تمام نجی و سرکاری سکول، کالج اور یونیورسٹیاں جمعہ 18 اکتوبر کو بند رہیں گی۔

 تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے چھٹی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا۔ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دفعہ 144 کے تناظر میں احتجاج اور ہنگامے سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگنے کا اندیشہ ہے۔

 حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کا احتجاج اور سرکاری و نجی تنصیبات پر حملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں