خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کا جشن ولادت، گلیاں بازار سج گئے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا

Sep 17, 2024 | 10:07 AM

 لاہور (ویب ڈیسک) نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا جشن ولادت کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، گلیاں بازار سج چکے ہیں اور نعت و درود شریف کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا۔ لاہور گیریژن میں پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے پرجوش نعرے بھی لگائے، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، سلامی کی تقریب کے وقت سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

نماز فجر کے بعد اسلام کے فروغ، ملک اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی، ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اب سے کچھ ہی دیر بعد ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کے جلوس برآمد ہوں گے۔

مزیدخبریں