فرینکفرٹ میں پاکستان فیسٹول کے دوران وزیراعظم یوتھ پروگرام اوورسیزجرمنی کی نمائندہ عبیرہ ضیاء اور سمیہ کی بریفنگ، نوجوانوں کیلئے کام کرنے کا عزم

فرینکفرٹ میں پاکستان فیسٹول کے دوران وزیراعظم یوتھ پروگرام اوورسیزجرمنی کی ...
فرینکفرٹ میں پاکستان فیسٹول کے دوران وزیراعظم یوتھ پروگرام اوورسیزجرمنی کی نمائندہ عبیرہ ضیاء اور سمیہ کی بریفنگ، نوجوانوں کیلئے کام کرنے کا عزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستان فیسٹول کا انعقاد کیاگیا جہاں وزیراعظم یوتھ پروگرام اوورسیز جرمنی کی نمائندہ عبیرہ ضیاء اور سمیہ نے بریفنگ دی اور نوجوانوں کو اس سلسلے میں آگاہی فراہم کی ۔
تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اوورسیز ، جرمنی کی ممبر عبیرہ ضیاء اور سمیہ کی پاکستان فیسٹیول میں شرکت کی جہاں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے بارے میں شعور اجاگر کیا۔ جرمنی میں مقیم پاکستانی نوجوانوں نے بین الاقوامی نوجوانوں کے ساتھ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام پاکستان کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
عبیرہ ضیاءنے بتایاکہ ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں، میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے،پائیدار ڈیجیٹل ترقی کے مواقع فراہم کرنےاور سپورٹ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کی مشکور ہوں ۔

پاکستان فیسٹول کے دوران بچیوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں اورثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیبلو بھی  پیش کیےاور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔