لاہور: جوڈیشل کالونی میں ڈاکوؤں کی مرحوم جسٹس کے گھر ڈکیتی کی کوشش

Sep 17, 2024 | 02:23 PM


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے علاقے جوڈیشل کالونی میں ڈاکوؤں نے ایک مرحوم جسٹس کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی جسے اہلِ خانہ نے شور مچا کر ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق رات کو تقریباً 9 بجے ایک ڈاکو دیوار پھلانگ کر جسٹس ریٹائرڈ شریف حسین بخاری مرحوم کی رہائش گاہ میں داخل ہوا اور اس نے مین گیٹ کھول دیا جس کے بعد اس کے دیگر 2 ساتھی بھی گھر کے اندر داخل ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں ڈاکووں نے نقاب پوشی کے علاوہ گلوز پہن رکھے تھے، ڈاکووں نے باورچی خانے کے دروازے سے اندر جانے کوشش کی تاہم گھر والوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے انہیں دیکھ کر شور مچا دیا، جس پر تینوں فرار ہو گئے۔
حکام کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں