مانسہرہ :مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گرگیا

Aug 18, 2024 | 07:09 PM

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانسہرہ کے علاقے مہانڈری میں پہاڑ کا حصہ سرک کر دریائے کنہار میں گرگیا، جس سے پہاڑ کے اوپر موجود بستی کے مکانوں میں دراڑیں پڑگئیں اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

خوفزدہ علاقہ مکین حادثے کے بعد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔پہاڑ دریائے کنہار میں گرنے سے جھیل بننے کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

مہانڈری میں اٹھارہ روز قبل آنے والے سیلاب سے بنی جھیل کے بند کو بھی نہیں توڑا جاسکا۔

پہاڑ سرکنے کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں، 25 مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، جبکہ دریا سے جھیل ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان پر سیاح سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں