کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے ہیں ، ان کی بڑی بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ‘ الحمدللہ 16 دسمبر کو اللہ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ‘آئرا ‘سے نوازا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ سابق کپتان نے ساتھ ہی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں والدین بچی کو اپنے ہاتھوں میں لیے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 جبکہ رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل رواں سال اگست میں آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔