خانیوال (ویب ڈیسک) خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں زلزلہ آنےکی افواہ پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بھگدڑ مچنے سے 8 طالبات زخمی ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق سکول کے قریب روڈ تعمیر کے دوران ہیوی روڈ رولر کی وائبریشن سے تھرتھراٹ پیدا ہوئی جس سے بچیوں کو زلزلہ آنے کا خدشہ ہوا۔
زلزلہ آنے کی افواہ کے پیش نظر سکول کی دوسری منزل پر کلاس رومز میں بھگدڑ مچ گئی اور بچیوں نے خوف کے مارے بھاگنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں سکول کی 8 طالبات زخمی ہوگئیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 جہانیاں موقع پر پہنچ گئی اور زخمی طالبات کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا۔