لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے تنازع پر بات کی ہے۔
مقامی اخبار روزنامہ "جنگ" کے مطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے دوسری شادی سمیت مختلف امور پر دل کھول کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سفید مختصر لباس میں تصاویر سامنے آئیں تو بے پناہ ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، اس وجہ سے ذاتی زندگی پر بھی گہرا اثر ہوا۔یہی وجہ ہے کہ کبھی پبلکلی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا کیونکہ میری پہلی ترجیح میرا بیٹا اور خاندان کی حفاظت تھی، مجھے اپنے کیریئر کی بھی فکر تھی اور اس وقت لگا کہ جیسے اب میرا کیریئر ختم ہوگیا۔
ماہرہ خان کے مطابق وہ مستقبل کے بارے میں خوفزدہ تھیں لیکن برانڈز اور فلاحی اداروں کی حمایت اور تعاون سے ثابت قدم رہنے میں مدد، طاقت اور حوصلہ ملا۔