لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک نایاب گول انڈہ 200 پاؤنڈ (تقریباً 71 ہزار روپے) میں فروخت ہوگیا۔ یہ انڈہ ایڈ پاؤنیل نامی شخص نے خریدا تھا، جس نے اسے ایک این جی او آئیوینٹاس فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دیا ۔ یہ تنظیم نوجوانوں کو ذہنی صحت، لائف کوچنگ اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
فاؤنڈیشن کی نمائندہ روز ریپ نے بی بی سی کو بتایا "ہم بہت خوش ہیں کہ یہ انڈہ فروخت ہوا، کیونکہ اس سے ہمیں اپنا کام جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔" فاؤنڈیشن نے مختلف اشیا کی نیلامی سے پانچ ہزار پاؤنڈ جمع کیے ہیں۔ اس رقسم سے 13 سے 25 سال کی عمر کے ایسے نوجوانوں کی مدد کی جائے گی جو ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔
یہ نایاب انڈہ سب سے پہلے ایک عورت کو گروسری سٹور سے خریدے گئے ڈبے میں ملا۔ یہ گروسری سٹور سکاٹ لینڈ کے شہر ایئر میں تھا۔ انڈہ نیلام کرنے والے تھامسن راڈک کالان نیلامی فرم کے ڈیوڈ ملر کے مطابق گول انڈے انتہائی نایاب ہیں اور یہ "ایک ارب میں ایک" ہوتے ہیں۔