شیرا کوٹ، بازار میں پھل، سبزیاں سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں، چیئرمین میاں رزاق

Feb 18, 2013

لاہور(وقائع نگار) شیرا کوٹ اتوار بازار کے چیئرمین میاں رزاق جتل نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد اور مہر اشتیاق کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر یہاں پر سستے داموں سبزیاں و پھل فراہم کی جا رہی ہیں اور پسماندہ ترین علاقہ ہونے کے باعث ہزاروں شہری یہاں سے ریلیف حاصل کر رہی ہیں جبکہ تمام محکموں کے اہلکار اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اتوار بازار جگہ کے دونوں اطراف دکانداروں کی جانب سے قائم تجاوزات سے قدرے مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑ رہا ہے 20فٹ تک قائم تجاوزات پر سمن آباد ٹاﺅن نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت شیرا کوٹ اتوار بازار کی بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھائے۔

مزیدخبریں