گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں دوسری شادی پربیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہرکو قتل کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، پہلی بیوی اور 18سالہ بیٹے نے طارق کو رسی سے باندھ کر تشددکیا، ماں بیٹے نے طارق کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں پھرپھندا دیکر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق طارق کے قتل کے بعد ماں بیٹا دوسری بیوی کےگھر پہنچ گئے اور دوسری بیوی کی کال پر پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزمان سے تفتیش کے بعد لاش برآمد کرلی گئی اور ماں بیٹےنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔