ملک میں کتنے فیصد افراد کنوارے ہیں؟بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد جبکہ طلاق کی شرح 0.35 فیصد ہے

Jul 18, 2024 | 04:07 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ادارہ شماریات پاکستان نے ملک میں 29.75 فیصد افراد کے کنوارے ہونے کا انکشاف کردیا۔
ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد، طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 جبکہ علیٰحدگی اختیار کرنے والے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے 79 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں، 40.56 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد جبکہ کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے ہیں۔

مزیدخبریں