اہم لیگی شخصیت نے شونٹر پاور پروجیکٹ کی تعمیر سے متعلق خوشخبری سنا دی

Jun 18, 2024 | 01:58 PM

 مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مسلم لیگ (ن )آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ سعودی فنڈز سے 48 میگا واٹ کے شونٹر پاور پروجیکٹ کی تعمیر کا جلد آغاز کر دیا جائے گا۔

شاہ غلام قادر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی مسلم لیگ( ن) حکومت کی ترجیح ہے۔ آزاد کشمیر عوام کے تحفظات، ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے جامع رپورٹ وزیرِاعظم پاکستان کو جَلد پیش کر دی جائے گی۔

"جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ  دودھنیال، شاردہ، کیل گریس ویلی شاہراہِ نیلم کی پختگی اور کشادگی کے لیے 33 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پھولائی کے مقام پر 2 میگا واٹ کے بجلی گھر تعمیر کر کے گریس ویلی کی بجلی کی ضروریات پوری کریں گے۔

مزیدخبریں