جیکب آباد؛ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Jun 18, 2025 | 10:25 AM

جیکب آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیکب آبادمیں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے  جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جیکب آبادکے قریب جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،حکام کاکہنا ہے کہ ریلوے ٹریک پر پہلے دھماکا ہوا، جس کے باعث بوگیاں پٹری سے اتریں ،حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا مزید کہناتھا کہ واقعہ مویشی منڈی کے قریب پیش آیا، جعفر ایکسپریس پنجاب سے کوئٹہ جارہی تھی،دھماکے کی جگہ 3فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، ریلوے ٹریک بھی تقریباً6فٹ ٹوٹ کر الگ ہوگیا۔

مزیدخبریں