پی ایس ایل 9 : فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے حصے میں کیا آئیگا ؟

Mar 18, 2024 | 03:09 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی پی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کو 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پانچ کروڑ 60 لاکھ روپے کا انعام دیا جائیگا۔پی ایس ایل کے بہترین کھلاڑی کو 30 لاکھ روپے دیئے جائینگے، بہترین بیٹسمین، بولر اور وکٹ کیپر کو 35، 35 لاکھ روپے ملیں گے، بہترین آل راو¿نڈر، فیلڈر اور امپائر کو بھی 35، 35 لاکھ روپے کا انعام دیا جائیگا۔
ایمرجنگ پلیئر اور سپرٹ آف کرکٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹرکو بھی 35 ،35 لاکھ روپے ملیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی انعامات تقسیم کرینگے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 9 ویں سیزن کا فائنل میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں