برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل

Nov 18, 2024 | 09:27 PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دیوالیہ کرنے کے عمل کا آغاز172 سے ہوا تھا ، پہلی مرتبہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں صنعتوں کو نیشنلائز کیا گیا ۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ اس وقت کی نیشنالائزیشن میں شریف خاندان بھی شامل تھا، اس کے بعد جنرل پرویز مشرف نے یہی کام کیا،، ظلم کی انتہاکی گئی،ذاتی گھروں پرقبضہ اورفیکٹریاں سیل کردی گئیں، اس کےبعدثاقب نثاراینڈکمپنی نے اپنے دورستم میں یہ ظلم دہرایا، ثاقب نثار اینڈ کمپنی کے دورمیں شریف خاندان کی انڈسٹری کوتباہ و برباد کیا گیا، شریف خاندان کو سزا دینے کیلئے خاندان کے کاروبار کو 4بار دیوالیہ کرایا جا چکا ہے، شریف خاندان کے لیے یکے بعد دیگرے آنے والے ایسے اتار چڑھاؤ نئی  بات  نہیں۔

ترجمان کا کہناتھا کہ  ملک وقوم اور اصولوں کی خاطر شریف خاندان نے برسوں کی محنت سے چلنے والے نجی کاروبار کے نقصانات اور ذاتی دکھ برداشت کیے  ۔ کمپنیوں کے دیوالیہ ہونے کے عرصے کے دوران ٹیکس نہیں دیا جاتا ، برطانوی عدالت نے حسن نواز کے اسی موقف کو درست قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں