”جس کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہوگی تو اسے اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا“ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

”جس کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہوگی تو اسے اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا“ ...
”جس کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہوگی تو اسے اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا“ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اجلاس سے خطاب کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کا پیغام کارکنوں کو دے رہی ہیں۔ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھاکہ آپ کو گاڑیوں کی ویڈیو بنانی ہے جس میں عام عوام بھی نظر آئیں، احتجاج میں صرف ورکرز نہیں عوام کو بھی لیکر پہنچنا ہے، انٹرنیٹ بند ہوگا متبادل بندوبست کرنا ہوگا، سوشل میڈیا، یوٹیوبرزقافلوں کی ویڈیوساتھ ساتھ شیئر کریں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے قافلے کا کوئی ورکر زخمی ہوجائے تو حلقے کا ایم این اے اور ایم پی اے سب مل کر اس کا خیال رکھے۔ان کا کہنا تھاکہ ’خان نے کہا ہے کہ ’احتجاج کے دن ہر ایم این اے، ایم پی اے مرکزی جلوس میں شامل ہونے سے پہلے اپنے انفرادی جلوس کی ویڈیو بنائے گا جس کے پاس ثبوت کے طور پر ویڈیو نہیں ہوگی تو اسے اگلی بار ٹکٹ نہیں ملے گا، اسے پارٹی میں چاہے 25 سال ہو چکے ہوں یا 30 سال پرانا ہو، خود بھی گرفتاری نہیں دینی اور ورکرزکوبھی گرفتاری سے بچانا ہے‘۔
بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ قافلے میں انٹرنیشنل میڈیا کو ساتھ رکھنا ہے، 24 نومبر کااحتجاج بانی پی ٹی آئی سے وفا کا امتحان ہے، 5 لاکھ لوگ 24 نومبر کو نکل سکتے ہیں، اس وقت گروپنگ کا مطلب خان سے وفاداری نہیں۔بشریٰ بی بی نے 9 منٹ تک اجلاس سے خطاب کیا۔ رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے بشری بی بی کی آڈیو کی تصدیق کردی اور کہا کہ پی ٹی آئی اجلاس سے خطاب کی آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے۔

مزید :

قومی -