ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری، راولپنڈی ڈویژن میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سموگ میں کمی اور ماحول بہتر ہونے پر راولپنڈی ڈویژن میں تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس میں کل سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔