پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ
پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔