آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سریز میں وائٹ واش ہونے کے بعدقومی ٹیم کے کپتان کی گفتگو

آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سریز میں وائٹ واش ہونے کے بعدقومی ٹیم کے کپتان کی ...
آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سریز میں وائٹ واش ہونے کے بعدقومی ٹیم کے کپتان کی گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے کپتان آغا سلمان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے درمیانی اوورز میں ہم نے اچھی شروعات کا فائدہ نہیں اٹھایا لیکن اس کھیل کے بہت سے مثبت پہلو بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عثمان  خان نے بیٹنگ کی اور جہانداد نے بولنگ کی، وہ قابل تعریف ہے، یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔انہوں نے ون ڈے سیریز کی جیت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہاون ڈے سیریز جیتنا یقینی طور پر ایک بڑا کارنامہ ہے، لیکن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہم بہتر کارکردگی دکھا سکتے تھے۔آغا سلمان نے ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی امید ظاہر کی اور نوجوان کھلاڑیوں کے مستقبل کے لیے پرعزم رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

کھیل -