بچے میری ریڈ لائن ہیں انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

Nov 18, 2024 | 10:25 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بچوں پر تشدد، استحصال، بدسلوکی کے تدارک اور بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے۔ بچے ہمارا مستقبل  ہیں، ان کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ والدین بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں، کھل کر بات کریں اور خیال رکھیں۔ہر قسم کا استحصال بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔بچوں پر تشدد شخصیت اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتاہے، تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اور بروقت امداد کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل چالڈ سیفٹی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقوں سے بچوں کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بچوں کا احساس، حفاظت اور روشن مستقبل  یقینی بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزیدخبریں