اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کا کاروبار، روزگار، صنعت اور روٹی سب بند ہے،عمران صاحب کے دوست آج بھی ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوا رہے ہیں۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہابن گیا نیا پاکستان! فرق صرف اتنا ہے کہ بل جمع کرانے کے لئے پیسے نہیں ہیں اور دل جل رہے ہیں، عمران صاحب کے دوست آج بھی ہنڈی کے ذرئیے پیسے منگوا رہے ہیں، اور عوام کا کاروبار، روزگار، صنعت اور روٹی سب بند ہے۔
مریم اورنگزیب