وزیراعظم شہبازشریف کا عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط کا متن سامنے آ گیا

Oct 18, 2024 | 01:05 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کا عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط کا متن سامنے آ گیا،امریکی صدر سےعافیہ صدیقی کا معاملہ ہمدردی کی بنیادوں پر دیکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سما ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خط میں کہا ہےکہ عافیہ صدیقی کو 86سال قید کی سزا دی گئی وہ 16سال کی سزا کاٹ چکی ہیں،گزشتہ برسوں میں کئی پاکستانی حکام عافیہ صدیقی سے ملاقات کر چکے ہیں،سب نے عافیہ صدیقی کے ساتھ ہونے والے سلوک پر شدید تحفظات کااظہار کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ درحقیقت انہیں خدشہ ہے عافیہ صدیقی اپنی زندگی خود ختم کرسکتی ہیں،اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے رحم کی اپیل انسانی بنیادوں پر منظور کی جائے۔

مزیدخبریں