آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کا مشن ،پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا

آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کا مشن ،پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی ...
آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کا مشن ،پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ترمیم پر اتفاق رائے  کے مشن پر پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر پی ٹی آئی وفد میں شامل  ہیں،صاحبزادہ حامد رضا اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصر عباس بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔دونوں جماعتوں میں 26ویں مجوزہ آئینی ترمیم پر بات چیت ہوگی، مولانا فضل الرحمان آئینی مسودے پر پی ٹی آئی وفد کو اعتماد میں لیں گے۔