کچھ نہ کچھ ضرور ہے جس کی پردہ دار ی ہے،عامر ڈوگر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ کچھ نا کچھ ضرور ہے جس کی پردہ داری ہے۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عامر ڈوگر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ 26 نکات ابھی حتمی ہیں، مجھے شکوک و شبہات ہیں اور سمجھتا ہوں کہ یہ ابھی حتمی نہیں ہے۔کچھ نا کچھ ضرور ہے جس کی پردہ داری ہے، آئینی بینچ بنانے سے متعلق بھی ترمیم ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری ابھی میٹنگ جاری ہے، جس میں فیصلہ کرنا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے، تاثر ہے کہ جو بھی ترمیم ہورہی ہے وہ ایک شخص کا راستہ روکنے کےلیے ہے۔