وزیرِ اعظم شہباز شریف غیر آئینی و غیر جمہوری عمل سے ہاتھ کھینچ لیں،لیاقت بلوچ

 وزیرِ اعظم شہباز شریف غیر آئینی و غیر جمہوری عمل سے ہاتھ کھینچ لیں،لیاقت ...
 وزیرِ اعظم شہباز شریف غیر آئینی و غیر جمہوری عمل سے ہاتھ کھینچ لیں،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت ایسی ترامیم لا رہی ہے جن سے دستور متنازع ہو جائے گا۔

لاہور سے لیاقت بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے حماس کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔ غزہ فلسطین میں شہادتیں مجاہدین کے حوصلے نہیں توڑ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف وسیع تر عوامی مفاد میں غیر آئینی و غیر جمہوری عمل سے ہاتھ کھینچ لیں، تینوں جماعتوں کا اتحاد قومی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر ذاتی مفاد کا حصول ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں وفد نے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ سے ملاقات کی ہے، تحریکِ انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ غیر آئینی ترامیم پر مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔

مزید :

قومی -