پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑی پیشکش کردی ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑی پیشکش کردی ، بھارتی میڈیا کا ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑی پیشکش کردی ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے تین پول میچز 2 وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، بھارتی ٹیم کو ہر میچ کے بعد گھر واپس جانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی براڈ کاسٹرز  کی تجویز ہے کہ بھارتی ٹیم کے 2 وینیوز پر میچز ہونے سے براڈ کاسٹ اور ایونٹ ویلیو میں اضافہ ہوگا، بھارت کے میچز ایک وینیو پر رکھنے سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی ٹیم کے میچز 2 وینیوز پر میچز رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں اور پی سی بی نے اس تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے راولپنڈی کا وینیو دیا ہے۔پی سی بی نے بی سی سی آئی کو بتایا کہ لاہور کو وینیو کے طور پر مختص کیا گیا تھا کیونکہ اس سے اگر ٹیم چاہے تو بھارت کو ہر میچ کے بعد گھر جانے کا موقع ملے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ مجوزہ شیڈول میں بھارت کے تین میچز لاہور میں شیڈول تھے اور مجوزہ شیڈول میں 20 فروری کو بنگلا دیش اور 23 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ تجویز ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا یکم مارچ کو تجویز کیا گیا ہے جب کہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کو گروپ اے میں تجویز کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -