انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کا نام ٹرف فیلڈ بلڈر زمیں شامل کرلیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کا نام ٹرف فیلڈ بلڈر زمیں شامل کرلیا
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کا نام ٹرف فیلڈ بلڈر زمیں شامل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کمپنی صوالو انٹرنیشنل کے چیئرمین عثمان آفریدی نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انجم سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہاکی اسٹروٹرف انسٹال کرنے کی فیلڈ میں پاکستان بھی فیڈریشن آف انٹرنیشنل کے ساتھ رجسٹرڈ ہو گیا ہے۔ اس گیٹ وے سے اب پاکستانی کمپنی دوسرے ممالک میں ٹرف لگانے کی اہل بن گئی ہے۔ عثمان آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی  فیڈریشن کی جانب سے فیلڈ بلڈر کا سرٹیفیکیٹ ملنا اعزاز ہے۔پاکستان سے پہلے بھارت،  امریکہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کمپنیاں ٹرف لگانے کا لائسنس رکھتی تھیں۔ عثمان آفریدی نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہر سال دو سو سے زیادہ ہاکی ٹرفس لگتی ہیں۔ ہم اس سے پہلے بھی پاکستان میں ٹرفس لگاچکے ہیں۔ پنجاب ہاکی فیڈریشن کے سئنیر نائب صدر انجم سعید نے کہا کہ ٹرف بلڈنگ فیلڈ میں پاکستان کا شمار ہماری ہاکی کےلئے بھی بہت خوش آئند ہے۔

Caption

مزید :

کھیل -